واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی کی سزا میں کمی مثبت اقدام ہے، تاہم اسامہ کی ہلاکت میں مدد دینے والے کو قید کرنا غیر منصفانہ ہے۔
ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ شکیل آفریدی کی گرفتاری نہ صرف دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کی کوششوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ یہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے بھی خلاف ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کی سزا میں کمی خوش آئند ہے۔ 4 روز قبل کمشنر ایف سی آر کی عدالت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزامیں 10سال کی کمی کرتے ہوئے اسے 33 سے 23 سال کردیا تھا۔