نیویارک (جیوڈیسک) مشہور کارٹون کرداروں اسنوپی اور چارلس بران پر مبنی ہالی ووڈ کی سی جی اینیمیٹڈفیچر فلم پینٹس کا تعارفی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کا مرکزی کردار مشہور کارٹونسٹ چارلس سولز کے مزاحیہ کارٹون پینٹ سے منسوب ہے جو روزانہ 355 ملین سے زائد افرادکی توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔
اسٹیو مارٹینو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چارلس سولز کے پوتے برایان شولز نے لکھی ہے۔ 3D ٹیکنالوجی میں بننے والی یہ فلم نومبر 2015 میں ریلیز کی جائے گی۔