کراچی (جیوڈیسک) روپے کے سامنے لڑکھڑاتے ڈالر نے اپنے پاوں جمانے کی کوششیں شروع کردیں۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ دیکھا گیا گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد آج امریکی کرنسی کچھ سنبھلتی ہوئی نظر آئی اور ٹریڈنگ کے دوران یہ 99 روپے 16 پیسے کی سطح پر رکارڈ کی گئی۔
ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی مد میں امپورٹرز کی جانب سے 7 کروڑ ڈالر کی خریداری کے باعث آج روپیہ کچھ کمزور ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے 30 پیسے میں خریدہ اور 100 روپے 60 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔