جیمز بانڈ موویز کی گاڑیاں لندن میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

car

car

لندن (جیوڈیسک) جیمز بانڈ موویز میں دکھائی جانے والی گاڑیاں بہت جلد لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ شہرہ آفاق جاسوسی کردار جیمز بانڈ زیروزیروسیون کی داستان 50 برسوں پر محیط ہے۔

اس دوران نت نئے ماڈلز کی گاڑیاں بانڈ سیریز کی فلموں کی زینت بنتی رہیں۔ لندن کے کانونٹ گارڈن کے فلم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ان گاڑیوں کو دیکھ کر بانڈ سیریز کے یادگار مناظر آنکھوں میں گھوم جائیں گے۔ جیمز بانڈ کے متوالے ان فلموں سے جڑی یادیں ان گاڑیوں کو دیکھ کر تازہ کرسکتے ہیں۔ بانڈ ان موشن نامی یہ نمائش 21 مارچ سے شروع ہورہی ہے۔