مظفر آباد: مٹی کا تودہ گرنے سے محکمہ زراعت کا افسر اور بیٹی جاں بحق

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد (جیوڈیسک) مظفرآباد کے قریب مٹی کاتودہ جیپ پرگر گیا، واقعہ میں محکمہ زراعت کے افسر محمد اشرف قریشی اور انکی بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹی کا تودہ مظفرآباد مانسہرہ شاہراہ پرلوہار گلی کے مقام پر گرا۔ مٹی کا تودہ جیپ پر گرنے سے جیپ میں سوار محکمہ زراعت کے افسر محمد اشرف قریشی اور انکی بیٹی مٹی تلے دب گئے۔

امدادی کارروائی کے بعد باپ ، بیٹی کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔