سرگودھا: بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گھر کا سربراہ گرفتار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گھر کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی اور بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔