فٹنس مسائل کے سبب میں اپنے اہم مشن کی تکمیل سے محروم ہوگیا، محمد عرفان

 Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

لاہور (جیوڈیسک) فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل کے سبب میں اپنے اہم مشن کی تکمیل سے محروم ہوگیا، انٹرنیشنل ڈیبیو کے بعد میری سب سے بڑی خواہش ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم کو دوسری بار چیمپئن بنانا تھی، مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔

انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ملکی نمائندگی سے قبل اور بعد میں میری زندگی میں کئی مسائل آئے لیکن ان کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، اس بار بھی ایسا ہی کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے ڈیبیو کے بعد ٹیم میں واپسی کیلیے بہت محنت کی، جب موقع مل گیا تو ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2015 کے میگا ایونٹ میں ملک کیلیے کچھ کرنے کا خواب آنکھوں میں سجایا تھا۔

انجری کی وجہ سے مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر میں بہت افسردہ ہوں، خیر جو ہونا تھا وہ ہو چکا لیکن اب بھی کچھ نہیں بگڑا، 2015 کا میگا ایونٹ باقی ہے، اب میں اپنی زندگی کے تمام ارمان اسی میں پورا کرنے کا خواہشمند ہوں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں بھی میرے لیے سازگار ہیں، امید ہے کہ اس وقت مکمل ردھم میں ہونے کے ساتھ ملک کیلیے کوئی بڑا کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہوں گا۔