پشاور میں سرکی گیٹ کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

 Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب ایک گھرکے باہر ہوا ، جس میں ایک لڑکی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے 3 کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔