پاکستان کا بولنگ اٹیک کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان ،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بہترین ہے جو کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتاہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے لئے بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ سعید اجمل، عمر گل اور شاہدآفریدی بہترین بولرز ہیں، اگر بیٹنگ چل جائے تو پاکستان ٹیم ایونٹ جیت سکتی ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ اچھے مقابلے ہوتے ہیں۔ پچھلے ورلڈ کپ میں کیا نتیجہ رہا یہ سوچنا کھلاڑیوں کا کام نہیں۔وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر میچ میں آخر تک لڑیں تو ضرور جیتیں گے۔