کروڑ لعل عیسن : 18 سالہ نوجوان کی گھر میں داخل ہو کر تیسری جماعت کی 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش

کروڑ لعل عیسن : 18 سالہ نوجوان کی گھر میں داخل ہو کر تیسری جماعت کی 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔ والد اور بھائی کے پہنچنے پر ملزم کپڑے پھینک کر بھاگ گیا۔

تفصیل کے مطابق کروڑ نشیب کے غلام علی کی بیٹی نگینہ گھر میں اکیلی تھی اور والد بھائی کھیتوں میں گھاس کاٹنے گئے ہوئے تھے کہ ہمسائے منظور حسین کا 18 سالہ بیٹا آصف گھر میں داخل ہو گیا۔

نگینہ پر پستول تان کر زیادتی کی کوشش کر رہا تھا کہ لڑکی کے والد اور بھائی پہنچ گئے۔ غلام علی نگینہ کے ہمرا ہ انصاف کیلئے ڈی پی او آفس پہنچ گیا۔