عالمی طاقتوں نے روس کی جی ایٹ سے رکنیت معطل کر دی

Vladimir Putin

Vladimir Putin

پیرس (جیوڈیسک) کریمیا نے روس کے ساتھ باضابطہ الحاق کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ ماسکو میں ہونے والی تقریب میں روسی صدر ولادیمر پوٹن کا کہنا تھا کریمیا کا ریفرنڈم جمہوری اور عالمی قوانین کے مطابق ہے وہ کریمیا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

ولادیمر پوٹن کا کہنا تھا روس مغرب سے محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

امریکا اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی روس کے خلاف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے اور مشترکہ مشقیں ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرائن نے فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ دارالحکومت کیف میں فوجی ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مشقیں جاری ہیں۔