اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ طالبان سے مذاکرات پر ایوان میں بریفنگ دے۔
مذاکرات کی کامیابی یا نا کامی کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ مذاکرات کے دوران دھماکوں سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ اگر مذاکرات نا کام ہوں تو احتساب کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے منفی بیان نہیں دینا چاہیے۔ ہمیں امن چاہیے چاہے وہ مذاکرات سے ہو یا آپریشن سے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سانحہ کچہری کے حوالے سے بیان پر وضاحت مانگی جائے گی۔
ڈالر آنے کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن عوام کو فائدے سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے شام سمیت حکومت کی خارجہ پالیسی کا سٹیٹس کیا ہے۔