حکومت نے آٹو پارٹس پر عائد دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کر دیا

Auto Parts

Auto Parts

لاہور (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعلامیے کے مطابق آٹو اسپیئر پارٹس، ٹائر ، ٹیوبز اور اسٹوریج بیٹریز کی سپلائی پر عائد دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا جس کے لئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف نے گزشتہ ہفتے لاہور میں ہونے والی آٹو کانفرنس میں اضافی ٹیکس ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔