صاف ستھرے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ عوامی تعاون کے زریعے صاف ستھرے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے بلدیاتی ادارے آلودگی کے خاتمے اور محفوظ قدرتی ماحول کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آلودگی کا باعث بننے والے اقدامات کی روک تھام کے حوالے سے میونسپل قوانین کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کوڑا کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے کر آلودگی پھیلانے کی روک تھام کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی و ستھرائی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں۔