اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم کی سود سے پاک قرضہ سکیم جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ تخفیف غربت فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلا سود قرضہ اسکیم میں ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں مائیکروفنانس کی سہولیات میسر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سود سے پاک قرضہ اسکیم کی آپریشنل لاگت کم ہونی چاہیے، غریب افراد کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کیلیے سود سے پاک قرضے دیئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے رواں ماہ کے آخر تک اسکیم کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔