کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سندھ ہاؤس میں وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے کے تمام صحرائی علاقوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی اور ادویات کی دستیابی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ ضلع جامشورو کے کوہستانی علاقوں میں ہینڈ پمپ لگانے اور تھرپارکر میں تمام آر او پلانٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کو گاڑیاں اور اسلحہ خریدنے کے لیے آوٹ آف بجٹ 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔