بھمبر کی خبریں 20/2/2014 page2

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر گجرات روڈ پر موڑھا سدھا کے قریب ہائی ایس ویگن اور موٹر سائیکل کا خونی تصادم دسویں جماعت کا طالبعلم جان بحق ساتھی شدید زخمی ویگن ڈرائیور موقع سے فرار پولیس تھانہ بھمبرنے گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز برسالی کا رہائشی دسویں جماعت کا طالبعلم زبیر اشرف ولد محمد اشرف اپنے دوست ارسلان شبیر کیساتھ بھمبر سے موڑھا سدھا کیطرف جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ویگن نمبری LoT6868جسے ڈرائیورساجد اشرف سکنہ برسالی چلا رہا تھا زور دار ٹکر مار دی جس سے دسویں جماعت کا طالبعلم زبیر اشرف ولد محمد اشرف سکنہ برسالی موقع پر جان بحق جبکہ اس کا ساتھی ارسلان شبیر شدید زخمی ہو گیازخمی اور جان بحق ہونے والوں کو فوراً ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر اور گردونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ فیشن بن گیا ہوائی فائرنگ سے کئی افراد جان بحق اور زخمی ہو چکے ہیں تقریبات میں جدید اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ سے لوگوں میںخوف وہراس اور سکون اور نیندیں تباہ ہونے لگی پولیس کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئی عوامی حلقوں کا اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر اور اس کے گردونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں جدید اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ روزمرہ کا معمول اورفیشن بن گیا ہے لوگ شادی بیاہ کی تقریبات میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے ہیں اسلحہ چلانے کے ماہرین نہ ہونے اور معمولی سی غلطی کی وجہ سے کئی افراد اس سے قبل زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں شادی بیا ہ میں تقریاب میں ایک دوسرے سے بڑھ کر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کا رجحان بڑھ رہاہے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے بھمبر اور اس کے گردونواح میں لوگوں میں خوف وہراس پید اہو گیا ہے جبکہ رات بھر فائرنگ سے آس پاس کے لوگ سکون کی نیند بھی نہیں سو سکتے جبکہ دوسری طرف پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے بھمبرکے عوامی حلقوں نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔