نوشہرو فیروز:گاڑی سے 2 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی

Nowshero Feroz

Nowshero Feroz

نوشہرو فیروز (جیوڈیسک ) بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے دو لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے، جسقم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث جلنے والی گاڑی سابق چیئرمین بشیرقریشی کے بھائی کی ہے اور ملنے والی لاشیں بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی اور انکے ساتھی کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹمارٹم کیا جارہا ہے جس کے بعد شناخت ہوسکے گی۔

بھریا روڈ کے قریب آج صبح گاڑی سے 2 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور جسقم کے کارکن بڑی تعدادمیں بھریا اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔