مشرف غداری کیس، صحافی پر پولیس تشدد، ڈی آئی جی سیکورٹی کل طلب

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کو معافی نامہ جمع کرانے پر عدالت میں داخلے کی اجازت دے دی، عدالت میں نجی ٹی وی کے صحافی پر پولیس تشدد واقعے پر جسٹس فیصل عرب نے ڈی آئی جی سیکورٹی کو کل طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کی طرف سے سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضی نے معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت مل گئی، رانا اعجاز کے ججز کے ساتھ نامناسب روپے پر عدالت داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی، احاطہ عدالت میں نجی ٹی وی کے صحافی پر پولیس اہلکاروں نے ڈی آئی جی جان محمد کی ہدایت پر تشدد کیا ،صحافیوں نے جسٹس فیصل عرب کو واقعے سے آگاہ کیا جس پر جسٹس فیصل عرب نے رجسٹرار خصوصی عدالت کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی سیکورٹی کو کل طلب کر لیا، پولیس تشدد پر صحافیوں کی جانب سے عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔