لندن (جیوڈیسک) ناجائز تعلقات کے شبہے میں بیوی کو قتل کرنیوالے پاکستانی شہری کو برطانوی عدالت نے عمر قید کی سزاسنا دی ہے۔ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم نذر نےسے سن 2012 میں شادی کی تھی۔ مانچسٹر کران کورٹ کو بتایا گیا کہ مغربی کلچر کی دلدادہ فرخندہ اور نذرکے درمیان ابتداہی سے اختلافات تھے۔
اپریل میں فرخندہ اپنے دوست کی سالگرہ مناکرگھر لوٹی تھی کہ نذرنے رقابت پراسے چاقو کے وار سے ہلاک کردیا تھا۔ قتل کوچھپانے کی کوشش میں نذرنیوکاسل فرارہوگیاتھا۔35 برس کے نذرکو اب کم سے سے کم بائیس برس جیل میں گزارناہوں گے۔