ہولی کی خوشی میں ناچنے گانے پر بھارتی طیارے کا عملہ معطل

Holi

Holi

نئی دلی(جیوڈیسک) ایک طرف ملائشین طیارے کے غائب ہونے پر دنیا سوگوار ہے جب کہ دوسری طرف بھارتی طیارے میں عملے نے ہولی منا کر خوب موج مستی کی جس پر جہاز کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔

گوا سے بنگلور جانے والی بھارت کے فائیو اسپائس جیٹ طیارے میں دوران پرواز ائیر ہوسٹسز ہولی کے رنگ میں ایسی رنگیں کہ جہاز کے مسافروں کو کھانا پینا بھی دینا بھول گئیں اور خوشی میں نشستوں کے درمیان ایئرہاسٹسز نے ایسے ٹھمکے لگائے کہ مسافر بھی کر اٹھ کھڑے ہوئے اور رقص کرنا شروع کردیا۔

ائیر لائن انتظامیہ نے فلائٹ کے دونوں پائیلٹس اور ائیر ہوسٹسز کو اس رنگین ڈانس اور موج مستی پر معطل کردیا ہے۔ دوسری طرف معطل عملے کا کہنا ہے کہ ہولی ان کا سالانہ تہوار ہے اس لئے وہ دل کھول کر ناچے اور مسافروں کو محظوظ کیا اس پر نو کری جاتی ہے تو جائے۔