’’ویلکم بیک‘ کی شوٹنگ دبئی میں جاری، شروتی ہاسن جان ابراہم کیساتھ جلوہ گر ہونگی

 Shruti Hassan

Shruti Hassan

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن کی فلم ’’ویلکم بیک‘‘ کی شوٹنگز ان دنوں دبئی میں جاری ہیں۔فیروز ناڈیڈوالہ کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی ’’ویلکم بیک‘‘ 2007 کی سپر ہٹ کامیڈی فلم ویلکم کا سیکوئل ہے جس کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول ، ساکشی ماگو ، مشتاق خان ، ایدی ایرانی ، سمباھونا سیتھ اور برمھندام شامل ہیں فلم کی میوسیقی انو ملک اور آنند راج آنند نے ترتیب دی ہے۔ ناناپاٹیکر اور انیل کپور فلم کے سیکوئل میں بھی پریکوئل والے کرداروں اودے شنکر شیٹی اور مجنوں بھائی کے کردار اداکررہے شروتی ہاسن فلم کی ہیروئن ہیں جوپردارشی کے رول میں ہیں اور جان ابراہم فلم ویلکم کے ہیرو اکشے کمار کی جگہ ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ نصیر الدین شاہ سیکوئل میں فلم ویلکم میں فیروز خان کی جگہ کام کررہے ہیں اور ویلکم بیک پہلی فلم ہوگی جس میں نانا پاٹیکر اور نصیرالدین شاہ ایک ساتھ مرکزی کرداروں میں ہیں اور ایک دوسرے کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ان دنوں دبئی میں تیزی کے ساتھ مکمل کی جارہی ہے اور یہاں اس کا شوٹنگ شیڈول مکمل کرنے کے بعد فلم کی باقی ماندہ شوٹنگ بھارت میں بھی کی جائے گی ۔ہدایتکار انیس بزمی کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار کسی فلم کی ریلیز کے لیے بہترین خیال کیا جاتا ہے کیونکہ اس دن لوگوں کی زیادہ تعداد سینما گھروں کا رخ کرتی ہے ہمارا بھی یہی منصوبہ ہے کہ فلم کو اس روز سینما گھروں کی زینت بنایا جائے مگر عامر خان جو پہلے ہی اپنی فلم کو اس دن ریلیز کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اب ہم ویلم بیک کو اس سے ایک ہفتہ قبل یعنی 19 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا اور میں اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں نانا پاٹیکر اور انیل کپور جو اپنی فلموں میں ہر طرح کے کردار اداکرچکے ہیں اور بالی ووڈ کے لیجنڈ ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور وہ میری مکمل طور پر رہنمائی کررہے ہیں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ محسوس نہیں ہورہا کہ ابھی بالی ووڈ میں میری صرف چار فلمیں ہی ریلیز ہوئی ہیں بلکہ وہ مجھے ایک اداکارہ کی طرح ہی عزت دیتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں اسی طرح جان ابراہم بھی میرے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں ۔ اپنے کردار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شروتی کا کہنا تھا کہ ویلکم بیک میں میرا کردار پریکوئل یعنی ویلکم سے مختلف ہے جسے ادا کرنے کے لیے میں نے بہت محنت کی ہے امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس کے ساتھ ساتھ یہ فلم بھی پسند آئے گی اور وہ پریکوئل کو بھول جائیں گے۔

دوسری طرف جان ابراہم کا کہنا ہے کہ مجھے اس فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جس پر میں بہت پرجوش ہوں۔ شروتی ہاسن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہم نے کہا کہ یہ ایک اچھی اداکارہ ہے اور اس میں کسی بڑی اداکارہ تمام خوبیاں موجود ہیں۔ اسے اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی۔ امید ہے یہ فلم شروتی کے کیرئیر میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔