سیف ریمپ پر میرا جلوہ دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں، کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک ) بالی وڈ اکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان ریمپ پر ان کا جلوا دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کو ریمپ پر چلنا اچھا نہیں لگتا اس لئے وہ فیشن شوز سے دور ہی رہتے ہیں لیکن وہ ہر سال ریمپ پر میرا جلوا دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ریمپ پر اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کے طور پر ریمپ کر واک کرنا اچھا لگتا ہے اورمیں ریمپ پر چلتے ہوئے کبھی نہیں گھبراتی، جو کام بھی کرتی ہوں پورے اعتماد اور لگن سے کرتی ہوں۔