رضا مراد عزیز و اقارب سے ملنے آج کراچی آئیں گے

Raza Murad

Raza Murad

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رضا مراد آج اپنے قریبی عزیزواقارب سے ملنے کے لیے اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں چارروز قیام کے دوران جہاں رضا مراد اپنے عزیزواقارب سے ملاقات کریں گے وہیں قائداعظم کے مزارپرحاضری دینے کے علاوہ مختلف مقامات کی سیر کے لیے بھی جائینگے۔

گزشتہ برس کراچی آیا تھا لیکن وقت کی قلت کے باعث کراچی میں زیادہ وقت نہیں گزارسکا تھا لیکن اب چار روز قیام کے دوران میں کراچی جیسے انٹرنیشنل شہر کودیکھوں گا۔ قائداعظم کے مزار، ساحل سمندر کے علاوہ دیگر مقامات کی سیرکرونگا جب کہ میری اہلیہ شاپنگ کرنے کے لیے مختلف مارکیٹوں کا رخ کریں گی۔