کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے پارٹی راہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات سے روک دیا۔
صوبہ سندھ میں حکومتی جماعت اور ایم کیو ایم کے درمیان برف پگھلنے کے آثار اب واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ زرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے پارٹی راہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔
قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے اپنی ہدایات میں پارٹی راہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ سیاست میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔