امریکی عدالت نے سونیا گاندھی سے پاسپورٹ کی نقل طلب کر لی

Sonia Gandhi

Sonia Gandhi

(جیوڈیسک) امریکی عدالت نے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے پاسپورٹ کی نقل طلب کر لی پاسپورٹ سے ثابت ہوگا کہ سونیا گاندھی گزشتہ برس ستمبر میں امریکا میں تھیں یا نہیں۔

سکھ تنظیم نے سکھ فسادات کے ملزمان کو پناہ دینے کے جرم میں سونیا گاندھی کے خلاف کیس کر رکھا ہے، عدالت نے سونیا گاندھی کو طلب کیا۔ کانگریس کی سربراہ ان دنوں علاج کی غرض سے امریکا میں موجود تھیں لیکن انھوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ان دنوں امریکا میں نہیں تھیں۔