جامشورو (جیوڈیسک) جیئے سندہ قومی محاذ کے مرکزی رہنما مقصود قریشی کے قتل کے خلاف ضلع بھر مین شٹر بند ہڑتال ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسقم کے مرکزی رہنما مقصود قریشی اور کارکن سلیمان ودھو کے قتل کے خلاف ضلع جامشورو کے مرکزی شہر جامشورو، کوٹری، مانجھند، بھان سعید آباد سمیت ضلع بھر مین شٹر بند ہڑتال کی گئی۔سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں آج ہونے والے ڈاکٹرز ٹیسٹ اور سندھ یونیورسٹی میں مڈٹرم ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ مہران یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والا پرچہ ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری طرف جامشورو شہر کے مرکزی کاروباری مراکز ، سی این جی سٹیشن اور پیٹرول پمپ بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔
روڈ پر ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی جبکہ اہم مقامات اور پیٹرول پمپس پر پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں ، رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔