منظور پٹواری نے رجسٹری کی مد میں 50 ہزار روپے رشوت وصول کی
Posted on March 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: منظورپٹواری نے رجسٹری کی مد میں 50 ہزار روپے رشوت وصول کی، ایک سال گزرنے کے باوجود پٹواری ٹال مٹول سے ٹائم پاس کر رہا ہے، اسٹنٹ کمشنر قصورمحکمہ کے دیگر افسران پٹواری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی فقیر حسین نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک سال قبل 10مرلے پلاٹ کی رجسٹری و انتقال کی مد میں 50ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔
ایک سال گزرنے کے باوجود پٹواری ٹال مٹول کر رہا ہے۔ میں نے اسٹنٹ کمشنر قصور ودیگر افسران کو متعدد بار درخواستیں دی ہیں لیکن حلقہ بیرون کاکرپٹ پٹواری منظور احمد کے کرپٹ افسران اس کے خلاف کاروائی کی بجائے اسے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ بندہ در بدر کی ٹھوکری کھانے پر مجبور ہے، اگر ایک ہفتہ کے دوران مذکورہ پٹواری نے میری رجسٹری و انتقال نہ کیا تو ڈی سی او آفس کے سامنے بیوی بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گا جس کا ذمہ دار پٹواری اور اس کے کرپٹ افسران ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com