ٹی ڈیپ سے کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا، چیف ایگزیکٹو

M. Munir

M. Munir

لاہور (جیوڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ٹی ڈی اے پی میں ماضی میں اربوں روپے کے فراڈ ہوئے جس کی انکوائری ایف آئی اے کررہی ہے جبکہ اس فراڈ میں 4 سے 5 افسر گرفتار ہیں۔

وہ گزشتہ روزلاہور ایکسپو سینٹر میں کاروباری خواتین کی مصنوعات کی تشہیر کیلیے منعقدہ ویکسنیٹ نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اب ٹی ڈی اے پی میں کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور جو افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔