یوم پاکستان پر 105 شخصیات کو سول ایوارڈز دئیے جائیں گے

Dignitaries

Dignitaries

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر آج جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر اور ملالہ یوسف زئی سمیت 105 ملکی و غیرملکی شخصیات کو سول ایوارڈز عطا کیے جائیں گے۔ اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔

جن شخصیات کو سول اعزازات دیے جائیں گے ان میں غلام نبی کو فزکس کے شعبے میں خدمات پر نشان پاکستان، عرفان صدیقی کو صحافت اور عطاالحق قاسمی کو ادب کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

شہید اعتزاز حسن کو ستارہ شجاعت اور کرکٹر مصباح الحق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔ صحافت کے شعبے میں خدمات پر نذیر لغاری اور ایوب خاور کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی جبکہ عاشق چودھری کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔