ٹیکسٹائل سٹی پراجیکٹ کو جلد دوبارہ متعارف کرانے کی تیاریاں

Pakistant Textile

Pakistant Textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان کے خود مختار ادارے پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ’’ٹیکسٹائل سٹی‘‘ منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے اور منصوبے کو آئندہ ایک دو ماہ کے دوران ری لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کو پہلے مرحلے میں 1200 ایکڑ کے بجائے 106 ایکڑ سے شروع کیا جائے گا، 2011 میں شروع کیے گئے اس منصوبے میں بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی ضروریات کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل نہیں کی جا سکی تھی کیونکہ ضروریات فراہم کرنے والی کمپنیاں اتنے بڑے رقبے پر تعمیر ہونے والی صنعتوں کے لیے پانی، گیس اور بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں جس کی وجہ سے پہلے مرحلہ میں منصوبہ کو 106ایکڑ تک محدود کیا گیا ہے اور کمپنیوں نے ضروریات کی فراہمی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 106 ایکڑ رقبے پر 50 تا 60 صنعتی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 190 ایکڑ رقبے پر صنعتی اداروں کی تعمیر کے لیے منصوبے کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا۔