ٹی 20 ورلڈ کپ؛ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش سے متاثر ہونیکا خدشہ

T-20 World Cup

T-20 World Cup

ڈھاکا (جیوڈیسک) ڈھاکا میں بارش کے باعث آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے پاک آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے ہونا ہے تاہم ڈھاکا میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے۔

دوسری جانب ہمسٹرنگ انجری کے شکار عمر اکمل کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ، اور ان کی جگہ ٹیم میں شرجیل خان کو شامل کیا جا سکتاہے۔

جبکہ جنید خان کی جگہ ذوالفقار بابر کی شمولیت کا امکان ہے ۔