یوم پاکستان؛ گورنرہاوس لاہور میں تقسیم ایوارڈز تقریب

Ashiq Chaudhry

Ashiq Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) گورنر ہاوٴس لاہور میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔جنگ اور سینئر صحافی عاشق چودھری بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یومِ پاکستان کیموقع پرگورنرہاوٴس لاہور میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈزتقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے20شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ 3 افراد کوستارہ امتیاز، 11 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 6 کوتمغہ امتیاز سے نوازا گیا

ستارہ امتیاز پانے والوں میں سینئر صحافی عاشق چودھری بھی شامل ہیں۔ عاشق چودھری کو ان کی طویل اور شاندار صحافتی خدمات کیا عتراف میں ستارہ امتیازسے نوازا گیا۔