پشاور: صدر میں مکان کا ایک حصہ گر گیا، 3 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے صدر میں مکان کا ایک حصہ گرنے سے زخمی ہونے والے تینوں افراد اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے صدر کی صمدانی اسٹریٹ میں واقع مکان کا ایک حصہ رات گئے اچانک گرگیا۔ واقعے میں میاں بیوی اور ان کا چار سال کا بچہ ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے انہیں شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال میں تینوں نے دم توڑ دیا۔