کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وار کا مبینہ ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پھول چوک کے قریب لیاری گینگ وار کے ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں ملزم مارا گیا۔

جس کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے، مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔