کابل (جیوڈیسک) افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے فائیو سٹار ہوٹل پر گزشتہ ہفتے کیا گیا حملہ طالبان کی کارروائی نہیں بلکہ اس کی منصوبہ بندی ایک غیرملکی انٹیلی جینس سروس نے کی تھی۔ جمعرات کو کابل کے فائیوا سٹار ہوٹل میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے چار غیر ملکیوں سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کو یقین ہے کہ یہ ایک غیرملکی انٹیلی جنس سروس کا براہ راست حملہ تھا اور اس میں طالبان ملوث نہیں۔
یہاں تک کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو ایسے کسی حملے کا علم بھی نہیں تھا۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کس ملک کی ہے۔