ڈھاکا (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے گروپ ٹو کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئیمیچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا تھا،جسے بھارت نے 19.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے جمعہ کو پاکستان ٹیم کو ہرایا تھا۔ اب بھارت کے چار پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ بھارت کی جیت میں مرکزی کردار ایک بار پھر اوپنر روہت شرما62(ناٹ آؤٹ)اور ان فارم مڈل آرڈر بیٹسمین ویرات کولہی 54 نے ادا کیا، شیکھر دھاون کوئی رن بنائے بناہی پویلین لوٹ گئے، جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر یووج سنگھ 10 رنز بناسکے، سریش رائنا ایک رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے
۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سموئیل بدری ،مارلن سموئیلزاور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کو میچ میں سوائے پہلے اوور میں شیکھر دھاون کی وکٹ فوری کھونے کے علاوہ کسی خاص مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑا۔اور اس نے باآسانی ہدف 130حاصل کرلیا۔امیت مشرا کو انکی شاندار اور نپی تلی بولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔