جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی۔ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں نو فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ دو ارب بائیس کروڑ ڈالر رہی۔

پچھلے سال اِسی عرصے میں حجم دو ارب چار کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال جولائی سے فروری تک ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمد آٹھ اعشاریہ دو فیصد اضافے سے نو ارب پندرہ کروڑ ڈالر رہی۔