ڈھاکا (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی کرکٹرز کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جس کی پرفارمنس اچھی ہوگی، انکریمنٹ اسے ہی ملے گا۔ ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سالانہ 10 ملین ڈالرزکا نقصان ہورہا ہے، نقصان کسی بھی صورت پورا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائدہ ہوگا توبگ تھری فارمولے پرسائن کریں گے، ورنہ موقف پرڈٹے رہیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ حالات کے باعث سپرلیگ متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تیاری ہے، کوشش ہے سیمی فائنلزاورفائنل لاہورمیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی چوتھی کیٹگری ختم کر رہے ہیں،کھلاڑیوں کو 6 ، 6 ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس کی بنیاد پر دیں گے۔