فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے طالبان سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہ خود اس کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل انتہائی اہم مراحل میں داخل ہو گیا ہے اور جلد مذاکرت کامیاب ہو جائے گے۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا اور اب بھی کرئیں گے۔ نومبر تک الیکشن کمشن کو اختیار دینگے کہ وہ تمام انتظامات مکمل کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کیلئے نامعلوم مقام اس لئے رکھا گیا تا کہ مذاکرات کامیاب ہو سکے اور امریکہ ڈرون حملہ نہیں کرے گا کیونکہ پاکستان نے اس پر احتجاج کیا تھا۔