راجکوٹ (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو انتخابی مہم کے دوران اسکول کے بچوں کی پیٹھ پر چلنا مہنگا پڑگیا، رہنما کو مخالفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ راجکوٹ شہر سے بی جے پی کے امیدوار موہن کنداریہ کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جب انہوں نے ایک اسکول کے بچوں کی جانب سے بنائے انسانی گئے پل کو عبور کیا۔ ان بچوں کا تعلق ایک یوگا اسکول سے تھا، وڈیو سامنے کے بعد مخالفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ موہن کنداریہ کاکہناہے کہ انہیں انتظامیہ نے ایسا کرنے پر مجبور کیا، تاکہ چھوٹے بچوں کی یوگا میں مہارت دیکھی جاسکے۔