ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کا ہالینڈ سے ہو گا

New Zealand Vs South Africa

New Zealand Vs South Africa

ڈھاکا (جیوڈیسک) سنسنی پھیلاتی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آج بھی خوب رنگ جمے گا، جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،تو سری لنکا کامقابلہ ہوگاہالینڈ سے۔ چوکوں چھکوں کی برسات آج بھی کئی رنگ بکھیرے گی، کیونکہ مقابلہ ہوگا اسٹارزسے سجی ٹیموں کے درمیان۔

دوپہر ڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ۔ایک طرف ڈیل اسٹین اوراے بی ڈی ویلیرز ہیں ، تودوسر ی جانب برینڈن میکلم اورمارٹن گپٹل۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں جنوبی افریقاکو نیوزی لینڈ پربرتری حاصل ہے، لیکن دوہزارگیارہ کے میگاایونٹ میں کیویز نے ہی پروٹیاز کو باہر کیا تھا۔ شام ساڑھے چھ بجے ٹاکراہو گا سری لنکا اورہالینڈ کے درمیان ،یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔

سری لنکاٹی ٹوینٹی کی کامیاب ترین ٹیم ہے، میگاایونٹ تونہیں جیتی لیکن سب سے اچھاایورج ضرور رکھتی ہے۔