حبیب جالب کی 86 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Habib Jalib

Habib Jalib

کراچی (جیوڈیسک) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام شاعر عوام حبیب جالب کی 86 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ پریس کلب میں سالگرہ کے حوالے سے آج شام 6 بجے تقریب ہوگی ، تقریب کی صدارت سید مظہر جمیل کریں گے جبکہ مہمان خصوصی عبدالحمید چھاپراہوں گے، ڈاکٹر جعفراحمد ، سرور جاوید، صبااکرام و دیگر بھی اظہار خیال کریں گے۔

صابر ظفر حبیب جالب کیلیے منظوم خراج عقیقدت پیش کریں گے اور کنور مومن خاں مومن کلام جالب پیش کریں گے، یاد رہے کہ حبیب جالب 24 مارچ 1928 کو مشرق پنجاب ہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے گائوں میانی افغاناں میں پیدا ہوئے تھے۔