23مارچ اور نظریہ پاکستان مہم

Pakistan

Pakistan

پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا مگر الگ خطہ ملنے کے بعدیہاں مدینہ والا نظام نافذ نہیں کیا گیا۔اسی وجہ سے پاکستان مصائب و مشکلات میں مبتلا ہوا۔ مشرقی پاکستان چھن گیا اور آج بھی اسے نقصانات سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔نوجوان نسل میں یہ احساس اور شعور بیدا ر کرنے کی ضرورت ہے کہ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر جس طرح قیام پاکستان کے موقع پر مسلمان ایک ہوئے تھے۔

کسی قسم کی فرقہ پرستی نہیں تھی۔ سندھی، بلوچی، پنجابی اور پٹھان کے مسئلے نہیں تھے ‘ سب کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد تھے۔ آج بھی وہی ماحول پیدا ہو گاتو ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، فرقہ واریت اور آپس کے لڑائی جھگڑے کھڑے ہوں گے۔ پاکستان میں پھیلے ہوئے فکری انتشار کی وجہ سے اللہ کے دشمنوں کو مداخلت کے موقع مل رہے ہیں۔عام لوگوںمیں مایوسیاں پھیلائی جارہی ہیں اور قوم یرغمال بنی ہوئی ہے۔اس وقت ایک ایسا لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ اپنے قدموں پر کھڑے ہوںاور انہیں اس گرداب سے نکالا جائے۔پاکستان کو حقیقی اسلامی ملک بنانے کی ضرورت ہے۔جماعة الدعوة پاکستان کے زیر اہتمام23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوںمیں احیائے نظریہ پاکستان مارچ،جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ نظریہ پاکستان مارچ ، جلسوں اور کانفرنسوںسے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنمائوں سمیت مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے مرکزی قائدین خطا ب کریں گے۔اس حوالہ سے تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔احیائے نظریہ پاکستان کے حوالہ سے مرکزی اور سب سے بڑا پروگرام لاہور میں ہو گا۔صبح دس بجے مینار پاکستان سے مسجد شہداء مال روڈ تک احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت قومی مذہبی و سیاسی قیادت خطاب کرے گی۔

23 March Pakistan

23 March Pakistan

ملک بھر کی تمام شاہراہوں پر قومی پرچم لگائے گئے ہیں ۔اسلام آباد میں جماعة الدعوة کے تحت دن 12بجے فیض آباد سے احیائے نظریہ پاکستان مارچ کا آغاز ہو گاجو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نیشنل پریس کلب پہنچے گا ۔پریس کلب کے سامنے مارچ کے شرکاء سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی،قاری محمد یعقوب شیخ ،مولانا نصر جاویدخطاب کریں گے۔کراچی میں جماعة الدعوة کے تحت سفاری پار ک گلشن اقبال سے فوارہ چوک،کراچی پریس کلب تک نکالے جانے والے احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ،امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر خطاب کریں گے۔

ملتان میںنظریہ پاکستان مارچ کا آغاز دن گیارہ بجے ہو گا جو براستہ نواں شہر چوک گھنٹہ گھر اختتام پذیر ہو گا۔مارچ کے اختتام پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمرو دیگر خطاب کریں گے۔بہاولپور میں ون یونٹ سے فوارہ چوک تک نظریہ پاکستان مارچ سے جماعة الدعوةکے مرکزی رہنما حافظ طلحہ سعید خطاب کریں گے۔وہاڑی میں بلدیہ چوک تک نظریہ پاکستان مارچ سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا خالد سیف الاسلام خطاب کریں گے۔پشاور میں موٹر وے چوک اور پریس کلب سے سپن جماعت تک نظریہ پاکستان مارچ کیاجائے گا جس کے اختتام پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا نصر جاوید و دیگر خطاب کریں گے۔فیصل آباد میں جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل چوک تک احیائے نظریہ پاکستان مارچ سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ محمد مسعود خطاب کریں گے۔حیدر آباد میں ہتڑی چوک سے صبح دس بجے نظریہ پاکستان مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ موٹرسائیکلوں،گاڑیوں پر مار چ کے شرکاء مارکیٹ چوک،سلک چاڑی،بلدیہ تھانہ،لجپت چو ک سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچیں گے جہاں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرئوف ،مولانا امیر حمزہ و دیگر خطاب کریں گے۔

سرگودھا میں قینچی موڑ سے کچہری بازار تک نظریہ پاکستان مارچ کے اختتام پر جماعة الدعوة کے مرکزی رہنمامولانا بشیر احمد خاکی،جماعة الدعوة سرگودھا کے مولانا آصف طیبی و دیگر خطاب کریں گے۔کوئٹہ میں مفتی محمد قاسم،میانوالی میں قاری احمد سعید ملتانی،بہاولنگر میں ابو جبران ،مرید کے میں مولانا سیف اللہ اعظم ودیگر نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کریں گے۔اسی طرح پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر کے دیگر شہروں و علاقوں میں بھی نظریہ پاکستا ن مارچ ، جلسوں، ریلیوں او ر کانفرنسوںکا انعقاد کیاجائے گا۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے گذشتہ روز مینار پاکستان گرائونڈ کا دورہ کیا اور احیائے نظریہ پاکستان مارچ کے سلسلہ میں کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم، مولانا محمد ادریس فاروقی،احسان الہٰی وٹوودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آج 23مارچ کو مینار پاکستان سے صبح دس بجے شروع ہونے والے نظریہ پاکستان مارچ کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔لاہور اور اس کے گردونواح سے تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادمینار پاکستان پہنچ کر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کریں گے اورپھر مسجد شہداء مال روڈ کی جانب مارچ کیاجائے گا جس کے اختتام پر ایک بڑا جلسہ عام ہو گا جس میں ملک بھر کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ حافظ محمد سعید کے مینار پاکستان گرائونڈ کے دورہ کے دوران امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے انہیں نظریہ پاکستان مارچ کی تیاریوں و انتظامات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جماعةالدعوة کے ہزاروں کارکنان نظریہ پاکستان مارچ کے حوالہ سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر بھر میں نظریہ پاکستان کے سلسلہ میں بڑے ہورڈنگز، خوبصورت بینرزاور پرچم لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں سینکڑوں مقامات پر سے شرکاء کے قافلے ترتیب دیے گئے ہیں مقامی ذمہ داران اور علماء کرام مساجدومدارس اور گلی محلوں سے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے مینار پاکستان پہنچیں تاکہ بہترین نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

جماعةالدعوة کی جانب سے نظریہ پاکستان مارچ کے حوالہ سے لاہور اور اس کے گردونواح میں زبردست تشہیری مہم چلائی گئی ہے شہر کی تمام شاہراہیں، پبلک مقامات اور گلی محلے اشتہارات،بینروں، ہورڈنگز اور سائن بورڈز سے سجے نظر آتے ہیں۔ جماعةالدعوة نے شاہراہ قائد اعظم سمیت بیسیوں مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں درجنوں گاڑیوں پر لائوڈ سپیکر لگا کر اعلانات کئے جا رہے ہیں۔

Quaid e Azam

Quaid e Azam

کانفرنس میں شرکت کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشیوں میں نظریہ پاکستان مارچ میں شرکت کیلئے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس اور دیگر طلباء تنظیموں کے ہزاروں طلباء بھی مارچ میں شرکت کریں گے۔امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں احیائے نظریہ پاکستان کے سلسلہ میں ہونے والے پروگراموںمیں بھرپور انداز میں شریک ہوں۔

تحریر: محمد عاصم علی