اداکار سلمان خان کی این جی او کی تقریب میں، اسپیشل ڈانسر کی پرفارمنس

Salman Khan

Salman Khan

مبئی (جیوڈیسک ) دبنگ سلمان خان کے کیا کہنے ، ہیروئنوں کے ساتھ تو رقص کرتے ہی ہیں ، ممبئی میں اسپیشل ڈانسر کے ساتھ انہوں نے رقص کیا۔ ممبئی میں ہونے والی تقریب میں سلمان خان نے اسپیشل ڈانسر سبھریت کے ساتھ رقص کیا۔

دبنگ خان ان دنوں اپنی این جی او کی مہم ”ویر“ میں مصروف ہیں جس کا مقصد معذور افراد کو روزگار کی فراہمی ہے ، سلمان کا کہنا تھا کہ اس سال ایک ہزار خصوصی افراد کو ملازمت دی جائے گی ، تقریب میں جب ایک اسپیشل ڈانسر نے رقص کیا تو دبنگ سلمان سے بھی رہا نہ گیا۔