پرتھ (جیوڈیسک) چینی سیٹلائٹ کی جانب سے لی گئی تصاویر کی روشنی میں آسٹریلوی بحریہ نے جنوبی بحر ہند کے مخصوص علاقے میں اپنی تلاش شروع کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی سیٹلائٹ سے ملنے والے تصویری شواہد کی روشنی میں آسٹریلوی ساحلی شہر پرتھ کے جنوب مغرب میں تقریباً 2 ہزار 500 کلومیٹر کے فاصلے پر 23 ہزار کلو میٹر کے علاقے میں ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش کی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے میں چین نے ایک نئی تصویر جاری کی ہے جو سیٹیلائٹ سے 18 مارچ کو لی گئی تھی۔ اس تصویر میں بحر ہند کے جنوبی علاقے میں ایک بڑا ٹکڑا تیرتا ہوا دکھایا گیا ہے جس کی لمبائی 22 میٹر اور چوڑائی 13 میٹر سے کچھ زیادہ ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا مقام اس جگہ سے صرف 120 کلو میٹر دور ہے جہاں کی نشاندہی آسٹریلوی سیٹلائٹ نے کی تھی۔