دینی مدارس کے حوالہ سے شقیں قابل اعتراض ہیں جو کہ ہمیں قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

جھنگ: طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے حوالہ سے بنائی گئی نئی سرکاری کمیٹی نہایت معقول ھے، اس سے امن مذاکرات کے حوالہ سے مثبت پیش رفت کے قوی امکانات ہیں, ان خیالات کا اظہار قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ نے معہد الفقیر الاسلامی جھنگ میں جماعتی عہدیداروں چوہدری شہباز احمد گجر ،عبد الرحمن عزیز, حاجی خالد محمود ڈھڈی، حاجی الطاف ،،امجد اقبال ساجد اور دیگر احباب سے ملاقات میں کیا.

مولانا فضل الرحمن صاحب نے مزید فرمایا کہ قومی سلامتی پالیسی بل میں دینی مدارس کے حوالہ سے شقیں قابل اعتراض ہیں جو کہ ہمیں قبول نہیں، دینی خدمات کے حوالہ سے مدارس کے کردار کو محدود نہیں کیا جا سکتا، بعد ازاں قائد جمعیت مدظلہ نے عالمی روحانی اجتماع سے تصوف اور انسان کی اجتماعی ذمہ داریوں پر علمی گفتگو فرمائی۔