کروڑ لعل عیسن اور گرد و نواح میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری

کروڑ لعل عیسن : کروڑ لعل عیسن اور گرد و نواح میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری۔ نماز فجر اور عشاء کے وقت بجلی بند رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ یونین کونسل سامٹیہ کے علاقوں جھرکل ، ٹبی کلاں ، ٹبی خورد و دیگر علاقوں میں دن بھر کے اوقات میں 10 گھنٹے اور رات میں 8 گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

اس طرح کروڑ سٹی میں نماز فجر اور نماز عشاء کے اوقات سمیت دیگر اوقت میں 15 گھنٹے تک بجلی بند رہنے سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔