متحدہ کو شامل کرنا فوج کو ٹیک اوور کرنیوالے بیان کی حمایت کرنا ہے: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کرنا جمہوری حکومت ختم کر کے فوج کو ٹیک اوور کرنے والے بیان کی حمایت کرنا ہے۔ ایم کیو ایم کو پہلے اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا جا سکتا ہے مگر پہلے وہ اپنے غیر جمہوری بیانات کی وضاحت کرے۔

جسقم رہنماؤں کا قتل صرف سندھ نہیں پورے ملک کے خلاف سازش ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی عدالت پر حملے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی غلط بیانی پر حیرت ہے انہیں سینیٹ میں آ کر وضاحت کرنا ہو گی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے مخالف نہیں۔