عیسیٰ خیل: درندہ صفت انسان نے 4 سالہ بچی ذبح کر دی

Accused

Accused

میانوالی (جیوڈیسک) عیسیٰ خیل میں درندہ صفت انسان نے 4 سالہ معصوم بچی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق درندہ صفت انسان نے پڑوس کی بچی کو ذبح کرکے لاش جنگل میں پھینک دی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ جعلی پیرنے بچے کے خون سے تعویذ لکھ کر دینے اور اولاد ہونے کا یقین دلایا تھا، اولاد نہ ہونے پر جعلی پیر کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔